براک اوباما کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے قریب سے مسلح خاتون گرفتار

اے ایف پی/ویب ڈیسک  جمعـء 21 نومبر 2014
گرفتار کی جانے والی خاتون کی شناخت اپرل لین ہارٹ کے نام سے ہوئی جو مشی گن کے علاقے ماؤنٹ مورس کی رہائشی ہے،سیکریٹ سروس۔ فوٹو فائل

گرفتار کی جانے والی خاتون کی شناخت اپرل لین ہارٹ کے نام سے ہوئی جو مشی گن کے علاقے ماؤنٹ مورس کی رہائشی ہے،سیکریٹ سروس۔ فوٹو فائل

واشنگٹن: سیکریٹ سروس نے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے قریب سے مشتبہ خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلی ہے۔

سیکریٹ سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ گرفتار کی جانے والی خاتون کی شناخت اپرل لین ہارٹ کے نام سے ہوئی جو مشی گن کے علاقے ماؤنٹ مورس کی رہائشی ہے۔ سیکریٹ سروس کا کہنا تھا کہ  لین ہارٹ وائٹ ہاؤس کےقریب کئے جانے والے احتجاج میں شریک تھی اور  مانیٹرنگ کے دوران سیکریٹ سروس نے اس کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر اسے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سیکریٹ سروس نے ایک شخص کو وائٹ ہاوس کے قریب سے گرفتار کیا تھا جب کہ کچھ  فاصلے پر موجود اس کی کار سے رائفل  برآمد کی گئی تھی، وائٹ ہاؤس کی ناقص سییکورٹی انتظامات اور میڈیا کی شدید تنقید کے بعد سیکریٹ سروس نے اطراف کے علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔