امریکی طلبا کا داعش کے مقابلے میں اسرائیل سے نفرت کا اظہار

ویب ڈیسک  جمعـء 21 نومبر 2014
اگرچہ کم ہی امریکی طلبا نے داعش کی حمایت تاہم زیادہ نفرت کا بھی اظہارنہیں کیا  ۔ فوٹو فوکس نیوز

اگرچہ کم ہی امریکی طلبا نے داعش کی حمایت تاہم زیادہ نفرت کا بھی اظہارنہیں کیا ۔ فوٹو فوکس نیوز

کیلیفورنیا: اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل بربریت کے مظاہرے  نے اسے دنیا بھر میں نفرت کی علامت بنادیا ہے اور لوگ صیہونی ریاست سے کتنی نفرت کرتے ہیں اس کا اظہار کیا امریکی طلبا نے کچھ الگ ہی انداز میں۔

امریکی نیوز چینل فوکس نے ڈیمو ٹیسٹ کے ذریعے ایک دلچسپ ٹیسٹ کیا اور اس کے نتائج نے بھی لوگوں کو حیران کردیا، چینل کے رپورٹر نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی  مشہوریونیورسٹی برکلے میں ایک ڈیمو کیا جس میں وہ پہلے داعش کا جھنڈا لے کر کھڑا ہوگیا اور طلبا  سے کہا کہ وہ اس کی حمایت کریں اگرچہ کم ہی طلبا نے اس کی حمایت تاہم زیادہ نفرت کا بھی اظہارنہیں کیا لیکن  جب وہ اسرائیلی پرچم لے کر کھڑا ہوا تو طلبا نے اس کے خلاف سخت نفرت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر طالب علم کا کہنا تھا کہ  اسرائیل ایک  چور اور قاتل ریاست ہے جب کہ ایک دوسرے طالب علم نے اپنی نفرت کا اظہار صیہونی ریاست کو گالیاں دے کرکیا  جب کہ ایک اور طالب علم  نے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کبھی اچھا نہیں ہو سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔