حصص مارکیٹ میں تیزی، 256 پوائنٹس کا اضافہ

بزنس رپورٹر  ہفتہ 22 نومبر 2014
مجموعی طور پر17 کروڑ 2 لاکھ 61 ہزار 840 حصص کے سودے ہوئے۔  فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مجموعی طور پر17 کروڑ 2 لاکھ 61 ہزار 840 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی: ایس ای سی پی کی جانب سے سرمایہ کاروں کے مفادات میں کے اے ایس بی سیکیورٹیز کے معاملات طے کرنے اور نچلی قیمتوں پر ہر شعبے میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو  تیزی کارجحان رہا جس سے حصص کی مالیت میں بھی 69 ارب 8 کروڑ 91 لاکھ 41 ہزار 266 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 255.80 پوائنٹس کے اضافے سے 31494.84 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 111.48 پوائنٹس کے اضافے سے 20610.15 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 272.25 پوائنٹس کے اضافے سے50508.07 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 32.86 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ 2 لاکھ 61 ہزار840 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 374 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 276 کے بھاؤ میں اضافہ، 81 کے داموں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔