(بات کچھ اِدھر اُدھر کی) - ’’بوٹی رول‘‘

پروفیسر سیما سراج  اتوار 23 نومبر 2014
سچ پوچھئے تو روز سوچنا کہ آج کھانے میں کیا بنایا جائے خواتین کے لئے ایک بے حد مشکل مرحلہ ہے. فوٹو؛ افشین

سچ پوچھئے تو روز سوچنا کہ آج کھانے میں کیا بنایا جائے خواتین کے لئے ایک بے حد مشکل مرحلہ ہے. فوٹو؛ افشین

ہر اتوار کو یہی سوال ذہن میں ہوتا ہے کہ آج کیا بنائیں، سچ پوچھئے تو روز سوچنا کہ آج کھانے میں کیا بنایا جائے خواتین کے لئے ایک بے حد مشکل مرحلہ ہے ، لہذا میں نے سوچا کیوں نہ آج بوٹی رول بنایا جائے جو سب ہی کو پسند ہے۔ تو چلئے جناب کچن میں چلتے ہیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے اور بچے بھوک بھوک شور مچائیں۔

اجزا؛

گوشت بغیر ہڈی کا ۔ آدھا کلو

فوٹو؛ ماریہ منظور

لہسن، ادرک ۔ دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچ
کوئلہ ۔ چھوٹا ٹکڑا
نمک ۔ حسب ذائقہ
گھی ۔ ایک کھانے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ۔ ایک چائے کا چمچ
دہی ۔ آدھا پاؤ

پراٹھوں کے لئے؛

دو کپ میدہ تھوڑاسا گھی، نمک اور پانی سے گوندھ لیں اور پراٹھے بنالیں۔

چٹنی کے لئے؛

املی ۔آدھی پیالی
پسا کھوپرا ۔ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ۔ ایک گڈی
زیرہ ۔ ایک چائے کا چمچ
نمک ۔ حسب ذائقہ

تمام اجزا کو ملا کر اچھی طرح پیس لیں، چٹنی تیار ہے۔

فوٹو؛ افشین

ترکیب؛

پہلے گوشت میں لال مرچ، نمک، لہسن، ادرک، سرکہ، گرم مصالحہ، دہی ڈال کر تھوڑا پانی شامل کرلیں اور گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب بوٹیاں گل جائیں تو گھی ڈال کر بھون کر اتار لیں اور کوئلہ کا دھواں دے دیں۔

رول بنانے کے لئے؛

پہلے پراٹھوں پر بوٹیاں رکھیں۔
پھر اس میں چلی گارلک ساس ہری چٹنی اور کٹی ہوئی پیاز رکھ کر رول بنائیں اور بٹر پیپر میں رکھ کر رول کردیں۔

فوٹو؛ افشین

لیجئے جناب مزیدار بوٹی رول تیار ہیں۔ واہ بیگم مزا آگیا۔ امی آپر ہر ویک اینڈ پر یہی رول بنالیا کریں۔ میاں اور بچوں کی بھی فرمائش آگئی یہ تو مسئلہ ہی حل ہوگیا۔ آپ بھی بنائیں اور گھر والوں کی داد وصول کرلیں۔

فوٹو؛ افشین

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر،   مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف  کے ساتھ  [email protected]  پر ای میل کریں۔  ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔