کینیا میں بس سے اتار کر شناخت کے بعد 28 مسافر قتل

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 نومبر 2014
حملہ آوروں کا تعلق صومالی عسکری گروپ سے تھا اور اس کی 100 فیصد تصدیق کی جاسکتی ہے،پولیس. فوٹو؛فائل

حملہ آوروں کا تعلق صومالی عسکری گروپ سے تھا اور اس کی 100 فیصد تصدیق کی جاسکتی ہے،پولیس. فوٹو؛فائل

گیریسا: کینیا میں شدت پسندوں نے بس سے اتار کر شناخت کے بعد 28 مسافروں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے شمالی مشرقی علاقے میں صومالیہ کے بارڈر کے قریب شدت پسندوں نے مسافر بس کو روک کر شناخت کے بعد 28 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق صومالی عسکری گروپ سے تھا اور اس کی 100 فیصد تصدیق کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب مسافر بس سے اتار کر مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا کہ جب ایک ہفتے قبل کینیا کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مومباسا شہر میں ایک مسجد میں آپریشن کیا جس کے دوران ایک شخص کوگولی مار کر ہلاک جبکہ 350 سے زائد کو حراست میں لے لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔