آئی سی سی ٹاپ 10 ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں یونس خان اور مصباح الحق نے جگہ بنالی

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 نومبر 2014
10 بہترین بلے بازوں میں یونس خان چھٹے اور کپتان مصباح الحق آٹھویں نمبر پر ہیں. فوٹو؛فائل

10 بہترین بلے بازوں میں یونس خان چھٹے اور کپتان مصباح الحق آٹھویں نمبر پر ہیں. فوٹو؛فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق 2 پاکستانی بلے 10 بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے کمار سنگارا بہترین بیٹسمیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیولئیرز دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال تیسرے نمبر پر ہیں، 10 بہترین بلے بازوں میں یونس خان چھٹے اور کپتان مصباح الحق آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے بازسرفراز احمد 13 درجے بہتری کے بعد 18ویں پوزیشن پر آگئے۔ بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے، آسٹریلیا کے ہیرس دوسرے اور سری لنکا کے رنگانا ہیرات تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل بہترین بولرز کی فہرست سے 3 سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوکر گیارہویں نمبر پر آگئے۔

ایک روزہ میچز کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئرز پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہی ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں کوئی پاکستانی بیٹسمین جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا، بہترین بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق 14ویں نمبر پر ہیں۔ بہترین ون ڈے بولر کی فہرست میں سعید اجمل بدستور پہلے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے اور جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ میں بہترین 10 بلے بازوں میں احمد شہزاد 10ویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ہیرس تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے بدری پہلے، سنیل نارائن دوسرے اور سری لنکا کے سینانایاکے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی اسپینر سعید اجمل چوتھے اور شاہد آفریدی چھٹے نمبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔