کراچی کے علاقے قائد آباد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،پولیس

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 نومبر 2014
کے قبضے سے موبائل فون، اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، پولیس، فوٹو:فائل

کے قبضے سے موبائل فون، اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، پولیس، فوٹو:فائل

کراچی: پولیس نے قائد آباد میں مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق قائد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ملزمان ہائی وے پر 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ان کے قبضے سے موبائل فون، اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔