بھارت کا ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کیلئے مدد فراہم کرنے کا الزام

خبر ایجنسیاں  اتوار 23 نومبر 2014
پچھلی حکومتوں کی طرح ہماری حکومت بھی پاکستان پر دائود ابراہیم کی واپسی کیلیے سفارتی دبائو ڈال رہی ہے، بھارتی وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

پچھلی حکومتوں کی طرح ہماری حکومت بھی پاکستان پر دائود ابراہیم کی واپسی کیلیے سفارتی دبائو ڈال رہی ہے، بھارتی وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گرد کاروائیوں کیلیے پاکستان مدد فراہم کرتا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دائود ابراہیم پاکستان میں ہے۔ اسے ہمارے حوالے کیا جا رہا اور نہ ہی ممبئی حملوں کے ملزمان کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ پچھلی حکومتوں کی طرح ہماری حکومت بھی پاکستان پر دائود ابراہیم کی واپسی کیلیے سفارتی دبائو ڈال رہی ہے۔ ہم پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتری تعلقات کے خواہاں ہیں اور قوی امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکراتی ڈیڈلاک جلد یا بدبر ختم ہو جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔