ایشین بیچ کبڈی کے فائنل میں ایران نے پاکستان کو ہرادیا

ویب ڈیسک  اتوار 23 نومبر 2014
ایشین بیچ کبڈی میں ایران نے سونے اور پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ فوٹو؛ فائل

ایشین بیچ کبڈی میں ایران نے سونے اور پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ فوٹو؛ فائل

بنکاک: تھائی لینڈ میں جاری ایشین بیچ کبڈی کے فائنل میئں ایران نے پاکستان کو شکست دے کر  گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

تھائی لینڈ کے شہر پوکھٹ میں جاری ایشین بیچ کبڈی کے فائنل میں  ایران نے پاکستان کو شکست دے کر سونےکا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے جب کہ پاکستان سلور میڈل لینے میں کامیاب رہا۔ فائنل میں ایران نے پاکستان کو  27 کے مقابلے میں  40 پوائنٹس سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ایشین بیچ کبڈی کے  سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو  28 کے مقابلے میں 39 پوائنس سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔