سائنسدانوں نے چاند اور مریخ پر بھی سبزیاں اگانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 23 نومبر 2014
خلامیں سبزیاں اور دیگر پودوں کی افزائش کا مقصد مستقبل میں خلابازوں کو خلا میں ہی کھانے کی چیزیں فراہم کرنا ہے،سائنسدان، فائل فوٹو

خلامیں سبزیاں اور دیگر پودوں کی افزائش کا مقصد مستقبل میں خلابازوں کو خلا میں ہی کھانے کی چیزیں فراہم کرنا ہے،سائنسدان، فائل فوٹو

اوسلو: ناروے کے سائنسدان ایک ایسے منصوبے پر کام کرہے ہیں جس کے تحت اب چاند اور مریخ پرسبزیاں اگائی جائیں گی تاکہ خلابازوں کو خلا میں ہی کھانے کی چیزیں میسر ہوسکیں ۔

دنیا نہایت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور آئے دن نت نئی دریافت اور تحقیقات سامنے آرہی ہیں اسی طرح سائنسدانوں کی جانب سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت خلا میں سبزیاں اگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ناروے کے سائنسدان  اسی طرح کے ایک منصوبے پر کام کررہے ہیں جس کے مطابق آئندہ آنے والے سالوں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر  سبزیاں اگائی جائیں گی جن میں ٹماٹر، سویابین، چیری اور دیگر شامل ہیں۔

منصوبے کی سربراہ کا کہنا تھا کہ خلا میں  پودوں کی نشوونما کے لئے چند بنیادی اقدم کئے جارہے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اس پورے عمل میں کتنا وقت لگے گا یہ صرف ابتدائی قدم ہے جس کی بنیاد پر مستقبل میں ہم چاند اور مریخ پر سبزیوں اوردیگر پودوں کی نشوونما کرسکیں گے۔

منصوبے کے مطابق خلا میں سبزیاں اور دیگر پودوں کی افزائش کا مقصد مستقبل میں خلابازوں کو خلا میں ہی کھانے کی چیزیں فراہم کرنا ہے کیونکہ خلا بازوں کو30 لیٹر پانی اور دیگر خوراک روزانہ کی بنیاد پر زمین سے فراہم کیا جاتا ہے جوایک نہایت ہی مہنگا عمل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔