نرسوں نے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کام بند کردیا

ویب ڈیسک  پير 24 نومبر 2014
لاہور کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر کی اسٹاف نرس کے ساتھ بدتمیزی کیخلاف 5 روز سے دھرنا جاری ہے۔  فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

لاہور کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر کی اسٹاف نرس کے ساتھ بدتمیزی کیخلاف 5 روز سے دھرنا جاری ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

لاہور: جناح اسپتال کے ایڈمن بلاک کے ہاہر پانچويں روز بھی نرسوں کااحتجاج جاری ہے جبکہ نرسوں نے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کام بند کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ینگ نرسز نے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر کی جانب سے اسٹاف نرس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے خلاف 5 روز سے جناح اسپتال ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے، ینگ نرسزکا مطالبہ ہے کہ ینگ ڈاکٹر عشر کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف قواعد وضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے۔ نرسوں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین کوشدید مشکلات کاسامنا ہے اور ڈاکٹروں نے نرسزسروس دینے سے انکار کردیا۔

ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ سوائے ایمرجنسی اور آئی سی یو کے کہیں کام نہیں کیاجارہاہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عشر اور نرس فلک کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس پر پرنسپل جناح اسپتال نے انکوائری کمیٹی بنائی تھی اور دونوں کو وارننگ لیٹرز بھی جاری کئے گئے تھے تاہم ایم مرتبہ پھر مبینہ طور پر ڈاکٹر عشر کی جانب سے فلک کو تنگ کرنے پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔