- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
سیکیورٹی خدشات، واجبات کی عدم ادائیگی، 9 یوسیز میں انسداد پولیو مہم شرو نہ ہوسکی
کراچی: کراچی میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں شروع ہوگئی، مہم کے پہلے روزلیڈی ہیلتھ ورکرز کو واجبات کی عدم ادائیگی اورکشیدہ حالات کے سبب نارتھ ناظم آباد، سائٹ، گلبرگ اور اورنگی ٹاؤن سمیت 9یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع نہیں ہوسکی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے 16 ٹاؤنز کی 86 یونین کونسلوں کے 5سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 75 ہزار بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی خوراک پلانے کے لیے سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے، گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد میں پولیو رضاکاروں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا، رضاکاروں کا کہنا تھا کہ ہمیں جب تک واجبات ادا نہیں کیے جائیں گے ہم انسداد پولیو مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔
سائٹ ٹاؤن کی یوسی 6اور 7جبکہ اورنگی ٹاؤن کی یوسی 4 میں اے این پی کے رہنما کے قتل کے بعد ہونے والی کشیدگی کے سبب انسداد پولیو مہم روک دی گئی اور پولیس نے پولیو رضاکاروں کوواپس بھیج دیا ، ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز شہر کی 9یونین کونسلوں میں مہم شروع نہیں ہو سکی ہے ،پیر کے روز انسداد پولیو مہم معمول کے مطابق جاری رہی تاہم اورنگی اور سائٹ ٹاؤن میں کشیدگی کے باعث پولیو مہم روکی گئی تھی۔
نارتھ ناظم آباد میں پولیو رضاکاروں کی جانب سے واجبات کے مسئلے پر مہم روکی گئی تھی تاہم معاملات طے پا گئے، اب پولیو رضاکار منگل کو مہم میں شریک ہوں گے،منگل کو شہرکے 16 ٹاؤنز کی 86 یونین کونسلوں میں مہم جاری رہے گی، سہ روزہ انسداد پولیومہم میں1706 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، مہم 26 نومبر تک جاری رہے گی، مہم کوکامیاب بنانے کے لیے حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو وائرس کی حفاظتی خوراک پینے سے محروم نہ رہ جائے، حساس یونین کونسلوں کی قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ایک رات قبل نگرانی شروع کردی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں262 پولیوکیسزکی تصدیق کی جاچکی ،ان میں کراچی کے 24 جبکہ اندرون سندھ کے 3 کیس شامل ہیں،کراچی سمیت ملک بھر میں پولیو کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کو وائرس کے خاتمے کے لیے2015تک کا ہدف دیاہے، اگر حکومت نے یہ ہدف مکمل نہ کیا تو پاکستانیوں پر بیرون ملک جانے کے دوران سفری پابندیاں مزید سخت کردی جائیں گی، مخصوص مشین کے ذریعے پاکستانیوں کے جسم میں پولیو وائرس کی تصدیق کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق جس پاکستانی مسافر کے جسم میں پولیو وائرس پایا گیا تو اس کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا جس سے حکومت اور پاکستانیوں کو نقصان کا سامنا ہوگا، اندرون سندھ میں ایک اور بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی،متاثرہ بچی سمیرا کی عمر 4ماہ کی بتائی گئی،اس طرح اندرون سندھ میں4 جبکہ کراچی میں 23بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے،سندھ میں مجموعی طورپر 27بچے جبکہ فاٹا میں164بچے،کے پی کے56،بلوچستان12 ، پنجاب سے3 بچوں کو وائرس کی تصدیق کی گئی، امسال ملک بھر میں مجموعی طور پر 262 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔