- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
ذوالفقارعلی کی موت ایبولا نہیں ڈینگی کے باعث ہوئی، قومی ادارہ صحت
فیصل آباد: قومی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے ذوالفقار علی کی موت ایبولا وائرس کے باعث واقع نہیں ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور قومی ادارہ برائے صحت کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں دم توڑنے والے چنیوٹ کے رہائشی 40 سالہ ذوالفقار علی کی موت ایبولا وائرس سے نہیں بلکہ ڈینگی کے باعث واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی مغربی افریقا کے ملک ٹوگو میں رہا جہاں ایبولا وائرس نہیں ہے اور نہ ہی ذوالفقار علی نے اس مرض سے مبتلا کسی ملک کا سفر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی، کانگو اور ہیپا ٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی علامات بھی ایبولا جیسی ہوتی ہیں اسلئے فیصل آباد کے ڈاکٹرز کو ذوالفقار علی میں ایبولا وائرس کا شبہہ ہوا۔ ایبولا وائرس کی تصدیق کے لئے خون کے نمونے بیرون ملک بھیجے جائیں گے جہاں ایبولا کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ذوالفقار علی 16 نومبر کو مغربی افریقا کے ملک ٹوگو سے وطن واپس آیا تھا اور چند روز سے اسے شدید بخار تھا لیکن 2 روز قبل اسے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی اور ڈاکٹرز نے ایبولا وائرس کی تصدیق کے لئے ذوالفقار علی کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت بھیجے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔