سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، 2 کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک  منگل 25 نومبر 2014
بچوں کی مسلسل ہلاکت کے باوجود پنجاب حکومت اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ فوٹو فائل

بچوں کی مسلسل ہلاکت کے باوجود پنجاب حکومت اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ فوٹو فائل

سرگودھا: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد  26 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص طبی سہولیات کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا جب کہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال میں داخل بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی مسلسل ہلاکت کے باوجود پنجاب حکومت اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے مریضوں کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔