تھرپارکر؛ غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے، رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی

ویب ڈیسک  بدھ 26 نومبر 2014
تحصیل چھاچھرو میں غذائی قلت کی شکار 18 ماہ کی بچی دم توڑ گئی۔ فوٹو؛فائل

تحصیل چھاچھرو میں غذائی قلت کی شکار 18 ماہ کی بچی دم توڑ گئی۔ فوٹو؛فائل

تھرپارکر: تحصیل چھاچھرو میں غذائی قلت کی شکار مزید ایک اور بچی دم توڑ گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں غذائی قلت کی شکار 18 ماہ کی بچی دم توڑ گئی جس کے بعد رواں ماہ قحط سالی کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 89 ہوگئی۔ دوسری جانب مٹھی کی سیشن عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ضلع بھر میں ہلاکتوں کے نوٹس پر تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تھر میں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں جبکہ  خشک سالی کے باعث جاں بحق افراد میں اکثریت کی تعداد 5 سال سے کم عمر بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ تھرپارکر میں گزشتہ دو ماہ سے خشک سالی کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔