وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

ویب ڈیسک  بدھ 26 نومبر 2014
بینچ میں جواد ایس خواجہ، انورظہیرجمالی اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت سپریم کورٹ کے سینئیرترین جج شامل ہوں گے۔ فوٹو: فائل

بینچ میں جواد ایس خواجہ، انورظہیرجمالی اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت سپریم کورٹ کے سینئیرترین جج شامل ہوں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جو وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے دائر متفرق درخواستوں کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انورظہیرجمالی اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت سپریم کورٹ کے سینئیرترین جج شامل ہوں گے۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد 62 اور 63 کی تشریح کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا جس کے بعد لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔