30 نومبر کو اگر حکومت نے بدمعاشی کی تو اسے ایسا ہی جواب دیا جائے گا، شیخ رشید

ویب ڈیسک  بدھ 26 نومبر 2014
 قربانی اب صدقے پر چلی گئی ہے، جب دنبہ خود ہی لیٹ گیا ہو تو اسے کیا ذبح کریں،شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

قربانی اب صدقے پر چلی گئی ہے، جب دنبہ خود ہی لیٹ گیا ہو تو اسے کیا ذبح کریں،شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کو تاریخی دن ہوگا اور اگر حکومت بدمعاشی کی بات کرے گی تو ہم بھی یہی کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات  کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے اور 30 نومبر سیاسی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی جب کہ اپوزیشن رہنما دھاندلی کی بات بھی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ ہیں، آصف  زرداری بھی کہتے ہیں ہم جمہوریت بچارہے ہیں لیکن مجھے یقین ہے وہ خود کو بچارہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قربانی اب صدقے پر چلی گئی ہے اور جب دنبہ خود ہی لیٹ گیا ہو تو اسے کیا ذبح کریں،اگرانتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جاتے تو کافی بہتر ہوتے لیکن ایک منصوبے کے تحت انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔