وزیراعظم نواز شریف سے بنگلادیش کی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کی ملاقات

ویب ڈیسک  بدھ 26 نومبر 2014
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو:اے ایف پی

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو:اے ایف پی

کھٹمنڈو: سارک کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف سے بنگلادیش کی  ہم منصب شیخ حسینہ واجد نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔