عمران خان انتخابی دھاندلی سے متعلق آج تک کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکے، پرویزرشید

ویب ڈیسک  بدھ 26 نومبر 2014
الیکشن کمیشن کے ریکارڈ تک صرف عدالتوں کے سوا کسی کو رسائی نہیں ،
پرویزرشید،
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے ریکارڈ تک صرف عدالتوں کے سوا کسی کو رسائی نہیں ، پرویزرشید، فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق آج تک عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اطلاعات سینیٹر  پرویز رشید نے کہا کہ این اے 122 پر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ آنے سے پہلے عمران خان اپنا فیصلہ نہ سنائیں وہ عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ انہوں نے انتخابی دھاندلی پر آج تک عدالتوں میں کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ تک صرف عدالتوں کے سوا کسی کو رسائی نہیں لیکن قوم کو ثبوتوں کے نام پر ایک بار پھر بے وقوف بنایا جارہا ہے جس سے لگتا ہے کہ عمران خان نے اپنے خواب میں الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔