نیشنل بینک کا اتفاق فاؤنڈریز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کیلئے نیب کو خط

ویب ڈیسک  بدھ 26 نومبر 2014
اتفاق گروپ پر اب کوئی قرضہ واجب الادا نہیں، نیشنل بینک کا نیب کو خط،
فوٹو: فائل

اتفاق گروپ پر اب کوئی قرضہ واجب الادا نہیں، نیشنل بینک کا نیب کو خط، فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل بینک نے اتفاق فاؤنڈریز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کے لیے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل بینک کی جانب سے قومی احتساب بیوور (نیب) کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں اتفاق فاؤنڈریز کے خلاف ریفرنس کو واپس لینے کا کہا گیا ہے جب کہ خط کی تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت راولپنڈی میں 2001 میں اتفاق فاؤنڈریز کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا لیکن ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والے تمام بینکوں کا قرضہ ادا ہوچکا ہے اور اتفاق فاؤنڈریز بھی تمام بینکوں کے قرضے واپس کرچکی ہے جس کے بعد بینک ریکارڈ میں اتفاق گروپ اب نادہندہ نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی قرض واجب الادا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔