سکوک بانڈز کی پذیرائی کے باعث حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی

بزنس رپورٹر  جمعرات 27 نومبر 2014
انڈیکس 231 پوائنٹس اضافے سے 31454 ہوگیا، مارکیٹ سرمایہ 33 ارب روپے بلند۔ فوٹو: آن لائن/فائل

انڈیکس 231 پوائنٹس اضافے سے 31454 ہوگیا، مارکیٹ سرمایہ 33 ارب روپے بلند۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کے عالمی سکوک بانڈز کو سی اے اے ون ریٹنگ جاری کرنے اور بانڈزکو عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی کی خبروں سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے جس سے انڈیکس کی31300 اور31400 پوائنٹس کی دوحدیں بیک وقت بحال ہوگئیں اورحصص کی مالیت میں 33 ارب35 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 230.73 پوائنٹس اضافے سے 31454.47 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 172.07 پوائنٹس بڑھ کر20618.30 اور کے ایم آئی30 انڈیکس256.26 پوائنٹس اضافے سے 50369.53 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت54 فیصد زائد رہا، 24 کروڑ61 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 384 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں218 کے بھاؤ میں اضافہ، 138 کے دام میں کمی اور28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔