بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پنجاب رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 نومبر 2014
بھارتی فوج نے سرحدی دیہات دھمالہ، جروال، چاروا، رڑکی اعواناں اور دیگر دیہات میں گولہ باری کی۔  فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے سرحدی دیہات دھمالہ، جروال، چاروا، رڑکی اعواناں اور دیگر دیہات میں گولہ باری کی۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ: بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے بعد چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چناب رینجرز کی پوسٹوں اور سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دشمن فوج نے پاکستانی سرحدی علاقے میں مارٹرگولے بھی فائر کئے۔ بھارتی فوج نے سرحدی دیہات دھمالہ، جروال، چاروا، رڑکی اعواناں اور دیگر دیہات کو نشانہ بنایا جبکہ چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور ایک مرتبہ پھر مختصر وقفے کے بعد بی ایس ایف نے پاکستانی سرحدی علاقوں میں گولہ باری اور چناب رینجرز کی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔