لاہور ہائیکورٹ میں گلو بٹ کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

ویب ڈیسک  جمعرات 27 نومبر 2014
گلوبٹ کو عدالت نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے جرم میں 11 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔۔ فوٹو: فائل

گلوبٹ کو عدالت نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے جرم میں 11 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے گلوبٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ میں تحریک منہاج القرآن کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ کی سزا اور ان کی ضمانت کے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گلو بٹ کے وکلا نے اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست واپس لے لی تاہم ان کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر موقف اختیار کیا کہ  گلو بٹ کو قانون اور حقائق کے برعکس سزا سنائی گئی ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے سزا کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں گلوبٹ کو 11 سال 3 ماہ قید اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔