پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے کمی کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 27 نومبر 2014
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 29 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ جائیں گی،
فوٹو: فائل

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 29 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ جائیں گی، فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ڈیزل 7 روپے 15 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 10 روپے 2 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 4 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 29 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔