کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 15 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 27 نومبر 2014
گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ترجمان رینجرز، 
فوٹو: فائل

گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ترجمان رینجرز، فوٹو: فائل

کراچی: رینجرز نے شہر کےمختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کےمطابق کراچی کے علاقے سائٹ فرنٹیئر کالونی میں کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے پاک کالونی کے علاقے میں بھی چھاپہ مارا جہاں سے 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔