عمران خان نے بدتمیزی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک  جمعرات 27 نومبر 2014
 قوم نے عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک مسترد کردی ہے، شرجیل میمن   فوٹو: فائل

قوم نے عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک مسترد کردی ہے، شرجیل میمن فوٹو: فائل

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر دنیا میں جھوٹ بولنے کا آسکر ایوارڈ ہوتا تو وہ ضرور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو  ملتا۔

شرجیل  میمن نے کہا کہ عمران خان نے بدتمیزی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اور اگر دنیا میں جھوٹ بولنے کا آسکر ایوارڈ ہوتا تو وہ انہیں ہی ملتا کیونکہ وہ ہر وقت جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سندھ میں دھاندلی کی ہے تو عمران خان بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اسے عدالت میں ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک مسترد کردی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام سمجھدار ہیں اور ان کی جوشیلی باتوں میں آنے والے نہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔