- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدرابراہیم رئیسی دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک، ایک زخمی
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، گلشن معمار کے علاقے سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار کے بارڈر پر واقع کرنل فارم ہاؤس کے قریب شورہ ندی کے بیچ میں ایک شخص کی اطلاع پر سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم سرجانی ٹاؤن پولیس نے حدود کا فیصلہ نہ ہونے تک لاش اٹھانے سے انکار کر دیا جبکہ ایس ایچ او گلشن معمار انسپکٹر ذاکر اﷲ نے فوری طور پر مقتول کی لاش پولیس کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال روانہ کر دی اور حدود کا تنازع پیدا نہیں ہونے دیا۔
انسپکٹر ذاکر اﷲ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے 38 سالہ عبدالوحید ولد جیندل خال کے نام سے کی گئی، مقتول قمبر شہداد کوٹ ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کا رہائشی ہے، مقتول کو اغوا کے بعد بغل میں گولی مار کر قتل کیا گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کی آمد تک ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔
کورنگی ضیا کالونی گلی نمبر9 بنگالی پاڑہ حبیب ہوٹل کے باہر چار پائی پر سوئے ہوئے 24 سالہ شاہ زین کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے، مقتول مذکورہ ہوٹل کا ملازم تھا، ورثا کے نہ آنے پر پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی، نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی شخص کے ہوش میں آنے کے بعد نام اور واقعے کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔