- پنجاب کا ضمنی الیکشن پہلے سے پلان تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
مصر میں گنجے شوہر سے تنگ آکر خاتون نے خلع لے لی
قاہرہ: مرد گنجے پن کو اپنی شخصیت کے لئے معیوب سمجھتے ہیں اور بعض اوقات یہی گنجا پن بیوی کی ناراضگی کا سبب بن کر بات علیحدگی تک بھی جا پہنچتی ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے محض اس لیے خلع حاصل کر لی کہ اس کا شوہر گنجا ہے اور اس کے جسم سے بو آتی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی ایک فیملی کورٹ نےحال ہی میں’جیلان’ نامی خاتون کی اپنے شوہر ‘آسرم’ سے خلع کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے دونوں میں علیحدگی کرادی۔ خلع حاصل کرنے والی خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شوہر کے گنجا ہونے کی وجہ سے اسے اپنی سہیلیوں میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا عدالت اپنے خصوصی اختیارات کے ذریعے اسے خلع دلوائے۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گنجے شوہر سے کئی بار سر پر مصنوعی طریقے سے بال لگوانے کا بھی مطالبہ کیا مگر اس نے میری بات سنی ان سنی کردی۔ جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں ایسے شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی جو میرے لیے میری سہیلیوں میں مسلسل شرمندگی کا باعث بنا رہے، میں نے اس سے طلاق مانگی تو اس نے انکار کر دیا جس کے بعد مجھے عدالت کے ذریعے خلع لینے پر مجبور ہونا پڑا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔