کراچی اور حیدرآباد میں نادراملازمین کا مطالبات کےحق میں احتجاج،ایگزیکٹو مراکزمیں کام بند

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 نومبر 2014
نادرا ملازمین نے کراچی اورحیدرآباد کے ایگزیکٹو سینٹرز میں کام بند کردیا، فوٹو: فائل

نادرا ملازمین نے کراچی اورحیدرآباد کے ایگزیکٹو سینٹرز میں کام بند کردیا، فوٹو: فائل

کراچی: نادرا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے صوبے بھر میں قائم 30 ایگزیکٹو سینٹرز پر کام بند کردیا ہے۔

نادرا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد میں قائم 30 سے زائد مراکز پر کام بند کردیا۔ شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات  کے اجرا کے لئے ہونے والا دستاویزی کام ٹھپ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نادرا ایمپلائز یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود نادرا جیسے اہم ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں عدالت نے واضح احکام بھی جاری کررکھے ہیں، جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پیر سے ملک بھر میں کام بند کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔