حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

ویب ڈیسک  پير 8 دسمبر 2014
واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

حافظ آباد: مدینہ کالونی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔