دہشتگردوں کی دھمکیوں کے بعد لاہور میں امریکی قونصل خانہ دوسری جگہ منتقل کرنے پرغور

سید مشرف شاہ  منگل 9 دسمبر 2014
امریکی قونصل خانے کو گزشتہ برس بھی بند کیا گیا تھا فوٹو: فائل

امریکی قونصل خانے کو گزشتہ برس بھی بند کیا گیا تھا فوٹو: فائل

لاہور: دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد امریکی قونصل خانے کو کسی دوسری جگہ شفٹ کرنے اور سیکیورٹی مزید بڑھانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے لایک مرتبہ پھر اہور میں واقع امریکی قونصل خانے کو  بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد قونصل خانے کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ امریکی سفارتی حکام نے ان دھمکیوں کے پیش نظر قونصل خانے کو دوسری جگہ منتقل کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر امریکی قونصل خانے کو گزشتہ برس بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔