لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 دسمبر 2014
 فائرنگ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس۔
فوٹو: فائل

فائرنگ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس۔ فوٹو: فائل

لاہور: گڑھی شاہو میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا جب کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد نے گڑھی شاہو میں حبیب اللہ روڈ پر واقع دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اورزخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو  طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔