پاکستانی نژاد عامر خان نے امریکی باکسر کو شکست دیکر سلورلائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 14 دسمبر 2014
عامر خان نے رواں برس مئی میں امریکی باکسر لوئس کولازو کو شکست دی تھی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

عامر خان نے رواں برس مئی میں امریکی باکسر لوئس کولازو کو شکست دی تھی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

لاس ویگاس: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی باکسر ڈیوون الیگزینڈر کو شکست دے کر سلور لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس کے ایم جی ایم ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور عامر خان نے پہلے راؤنڈ سے ہی اپنے امریکی حریف پر تابڑ توڑ حملے شروع کئے جو آخری راؤنڈ تک جاری رہے۔ تینوں ججز نے ڈیوون الیگزینڈر کے مقابلے میں عامر خان کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیتے ہوتے 118،119 اور 120 پوائنٹس دئئے جب کہ ان کے حریف امریکی باکسر کو 108، 109 اور 110 پوائنٹس ملے۔

سلور لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ جیت پر بہت خوشی ہے اور اس پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، امریکی باکسر سے سے سخت مقابلہ ہوا، ڈیوون الیگزینڈر کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔ امریکی باکسر کا کہنا تھا کہ ہار پر افسوس ہے لیکن عامر خان سے بہت اچھا مقابلہ ہوا۔

واضح رہے کہ عامر خان نے رواں برس مئی میں امریکی باکسر لوئس کولازو کو شکست دی تھی۔ اب عامر خان کا مقابلہ امریکی باکسر مے ویدر فیلڈ سے ہو گا جنہوں نے گزشتہ برس ججز کے متنازع فیصلے کے بعد عامر خان کو شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔