صدر ممنون حسین نے سزائے موت کے قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

 بدھ 17 دسمبر 2014
 وزیراعظم نواز شریف نے آج ہی سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے آج ہی سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے 55 مجرموں سمیت 8 دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین نے عدالتوں سے پھانسی کے سزا یافتہ 55 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں جن میں 8 دہشت گرد بھی شامل ہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے آج ہی سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ سابق حکومت نے 2008 میں سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا جس کے بعد سے آج تک عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کو پھانسی کی سزا نہیں دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔