پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 18 دسمبر 2014
کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولون میں بھی موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولون میں بھی موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اسکول 19 دسمبر سے 2 جنوری تک بند رہیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولون میں بھی موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے شروع ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔