دہشت گردی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک  جمعرات 18 دسمبر 2014
دہشت گردی کے حوالے حکمت عملی تیار کرنے کے لئےپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں ہوگا فوٹو:فائل

دہشت گردی کے حوالے حکمت عملی تیار کرنے کے لئےپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں ہوگا فوٹو:فائل

اسلام آباد: دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکمت عملی کی تیاری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جب کہ ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے نمائندوں کے نام حکومت کو بھجوا دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے، تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ اور رحمان ملک، ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری، جماعت اسلامی نے فرید پراچہ اور صاحبزادہ طارق،  اے این پی نے افرسیاب خٹک، مسلم لیگ (ق) نے مشاہد حسین سید اور مسلم لیگ (ض) سے اعجازالحق شامل ہوں گے، اس کے علاوہ دیگر جماعتوں کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی کا اجلاس کل سہہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین نے ایک کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں کمیٹی ایک ہفتے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پلان آف ایکشن تشکیل دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔