باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکار شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 18 دسمبر 2014
واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیرے میں لے  کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے فوٹو:فائل

واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیرے میں لے کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے فوٹو:فائل

خار: باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں  3 اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی فرائض کی انجام دہی کے لئے علاقے میں گشت کررہی تھی کہ  دہشت گردوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کو اڑادیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 3 اہلکار شہید ہوگئے، واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے  کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ شہیدوں کے جسد خاکی قریبی اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔