کرینہ کپور کو اظہر الدین کی اہلیہ سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش

شوبز ڈیسک  جمعـء 19 دسمبر 2014
کرینہ کپور فی الحال نئے سال کی چھٹیاں منانے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیرون ملک جا رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

کرینہ کپور فی الحال نئے سال کی چھٹیاں منانے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیرون ملک جا رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان پردہ سیمیں پر بھارت کے سابق کرکٹر اور کپتان محمد اظہرالدین کی بیوی سنگیتا بجلانی کا رول ادا کر سکتی ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق اظہرالدین کی زندگی پر مبنی فلم میں سنگیتا بجلانی کے رول کے لیے کرینہ کپور کو پیش کش کی گئی ہے۔

فلم میں اظہرالدین کا لیڈ کردار اداکار عمران ہاشمی ادا کر رہے ہیں۔ اظہرالدین کا کردار کئی قسم کے نشیب و فراز سے مترادف ہے۔ انھوں نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 6 ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں جن میں 22 سنچریاں شامل ہیں۔ بعد میں وہ کانگریس پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمان بھی بنے۔ اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور اپنے رول کی تیاری کے لیے مسلسل اظہرالدین کے ساتھ رابطے میں ہیں‘ بیرون ملک چھٹی گزارنے کے بعد ہی وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گی۔ اس سے پہلے بھی ایک فلم کے لیے عمران ہاشمی اور کرینہ سے اس سال رجوع کیا گیا تھا لیکن کرینہ نے’’بااثر‘‘ کردار نہ ہونے کی وجہ سے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ کرینہ کپور فی الحال نئے سال کی چھٹیاں منانے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیرون ملک جا رہی ہیں۔

اظہرالدین نے دنیائے کرکٹ میں پہلے تین میچوں میں تین سنچریاں بناکر سنسنی پھیلا دی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور بیرون ملک سے لوٹ کر ہی اس فلم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کریں گی۔ تاہم بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق کرینہ کپور کی جانب سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ وہ اس فلم میں اس لیے دلچسپی رکھتی ہیں کیونکہ ابھی تک انھوں نے کوئی بائیوپک نہیں کی ہے۔ دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی ‘‘ میں کرینہ کپور نوابی شہر لکھنؤ کی دیسی برہمن لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو لکھنؤ سے دہلی کے چاندنی چوک آ جاتی ہے۔ فلم میں کرینہ کے ساتھ سلمان خان بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں جب کہ ان دنوں فلم کی شوٹنگ کرجات میں جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔