نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 97 پیسے کمی کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  جمعـء 19 دسمبر 2014
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ فوٹو: فائل

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 97 پیسے  فی یونٹ کمی  کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نیپرا حکام کے مطابق صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نومبر کے بلوں سے ہو گا تاہم اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے بھی بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 32 پیسے کمی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عہد دہرایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔