واہگہ بارڈر پر دھماکا کرنے والے خود کش بمبار کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 19 دسمبر 2014
ملزم حنیف اللہ کا تعلق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند سے ہے جب کہ پولیس نے ملزم کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو؛فائل

ملزم حنیف اللہ کا تعلق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند سے ہے جب کہ پولیس نے ملزم کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو؛فائل

لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد خودکش دھماکا کرنے والے اصل ملزم کی شناخت ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد خودکش دھماکا کرنے والے مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند سے ہے۔ پولیس کے مطابق خود کش بمبار حنیف اللہ باجوڑ سے واہگہ آیا جہاں اس نے اپنے جسم سے بارودی مواد باندھ کر خود کش دھماکا کردیا جس میں 59  افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ملزم کے رشتہ داروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد شرکا جونہی باہر نکلے تو خودکش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 59 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔