پشاور سانحہ پر کراچی کے تھیٹر اور ٹی وی فنکار شدت غم سے دوچار

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 20 دسمبر 2014
فنکاروں کا حکومت سے بچوں کو بے دردی سے مارنیوالوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ فوٹو: فائل

فنکاروں کا حکومت سے بچوں کو بے دردی سے مارنیوالوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ فوٹو: فائل

کراچی: ملک بھر میں سانحہ پشاور کے المناک سانحہ کی شدید مذمت کی جارہی ہے کیونکہ اس واقعہ پر کوئی شخص ایسا نہیں ہوگا جس کا دل کے خون کے آنسو نہ رویا ہو۔

پوری قوم اس سانحہ کے غم سے بہت عرصہ تک نہیں نکل سکے گی کیونکہ یہ کوئی معمولی نوعیت کا واقعہ یا سانحہ نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا وہ بد ترین سانحہ ہے جس میں 138 سے زائد معصوم بچوں کا بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنادیا گیا، جب کہ اس سانحہ میں شہادت حاصل کرنیوالے سول، فوجی لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا، اس المناک سانحہ پر کراچی کے تھیٹر ،ٹیلی ویژن کے فنکار بھی شدت غم سے دوچار ہیں۔

انھوں نے اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بچوں کو بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنانیوالوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکار کاشف خان نے ،شکیل صدیقی رؤف لالہ، نعیمہ گرج، سلیم آفریدی، ولی شیخ،ذاکر مستانہ،شکیل شاہ،آفتاب عالم،ایاز خان،اسلم شیخ، انور اقبال، ایم افراہیم ،عارف مہدی،اسلم محمود دہلوی،عزیز بینجو نواز،عرفان ملک، علی حسن،فرید خان، خالد سلیم موٹا، حسن جہانگیر، سلیم جاوید، حنیف راجہ، اقبال موٹلانی، امجد رانا، انیل چوہدری، خالد ظفر،خادم حسین اچوی، سید فرقان حیدر، شہزاد عالم،نذر حسین، مہتاب شاہ، ماجد جہانگیر،ایم ایوب، پرویز صدیقی،قیصر خان نظامانی،سلومی اور دیگر فنکاروں نے گزشتہ روز پشاور میں پیش آنیوالے المناک سانحہ پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے، ان فنکاروں نے شہید ہونیوالے بچوں کے والدین اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہم سب اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔