کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 دسمبر 2014
دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں سائٹ، فرنٹیئر کالونی اور مجید کالونی کے علاقوں میں کی گئیں، ترجمان رینجرز  فوٹو: فائل

دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں سائٹ، فرنٹیئر کالونی اور مجید کالونی کے علاقوں میں کی گئیں، ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں سائٹ، فرنٹیئر کالونی اور مجید کالونی کے علاقوں میں کی گئیں جس میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔