پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن نمبرز جاری کردیئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 دسمبر 2014
یونیورسل نمبروں پر موبائل فون اور لینڈ لائن نمبروں کے ذریعے بھی کال کی جاسکتی ہے، ترجمان پاک فوج، فوٹو:فائل

یونیورسل نمبروں پر موبائل فون اور لینڈ لائن نمبروں کے ذریعے بھی کال کی جاسکتی ہے، ترجمان پاک فوج، فوٹو:فائل

راولپنڈی: پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کردیئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی دیکھنے کے بعد سکیورٹی اداروں کو آگاہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے گئے ہیں جس کے ذریعے عوام مشکوک افراد اور ایسی سرگرمیوں سے متعلق فوری سکیورٹی اداروں کو اطلاع دے سکیں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع 1135 پر دے سکتے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اس قسم کی اطلاعات 1125 پر دی جاسکیں گی اس کے علاوہ ان یونیورسل نمبروں پر موبائل فون اور لینڈ لائن نمبروں کے ذریعے بھی کال کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کےبعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور عوام سے بھی کسی قسم کی مشکوک سرگرمی یا مشکوک افراد کے دیکھے جانے کے بعد اس کی اطلاع سکیورٹی اداروں کو دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔