نوازشریف اورعمران خان نے مذاکراتی ٹیموں کومعاہدہ طے کرنے کی ہدایات کردیں

عامر خان  اتوار 21 دسمبر 2014
آئندہ مشاورت میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے طریقہ کار پر اتفاق کرلیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

آئندہ مشاورت میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے طریقہ کار پر اتفاق کرلیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزیر اعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اپنی مذاکراتی ٹیموں کو مذاکراتی عمل کے آخری مرحلے کے تحت معاہدہ طے کرنے اور اسے قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اجلاس میں طے کی جانے والی تجاویزسے دونوں قیادت کوآگاہ کردیا گیا جس کے بعد قانونی ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے گرین سگنل دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مشاورت میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے طریقہ کار پر اتفاق کرلیا جائے گا، معاہدے کو قانونی شکل دینے کیلئے اٹارنی جنرل اقدامات کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔