فیصل آباد جیل میں مزید 4 دہشت گردوں کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 21 دسمبر 2014
دہشتگرد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد محمود  کو بھی فیصل آباد جیل میں ہی پھانسی دی گئی تھی فوٹو: فائل

دہشتگرد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد محمود کو بھی فیصل آباد جیل میں ہی پھانسی دی گئی تھی فوٹو: فائل

فیصل آباد: ڈسٹرکٹ جیل میں پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں جن 4 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ان میں اخلاص احمد عرف روسی، غلام سرور، زبیراحمد اور راشد محمود عرف ٹیپو شامل ہیں، چاروں ملزمان کو سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد چاروں ملزمان سے ان کے اہل خانہ کی آخری ملاقات بھی کرائی گئی جس کے بعد انہیں پھانسی گھاٹ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کا آکری مرتبہ معائنہ کیا جس کے بعد انہیں سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

دوسری جانب جیل کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت ہے اور جیل جانے والے تمام راستوں کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے مکمل طور پر بند ہے۔ کچھ دیر بعد دہشتگردوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جی ایچ کیو پر حملے کے مجرم محمد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مجرم ارشد محمود  کو بھی فیصل آباد جیل میں ہی پھانسی دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔