براک اوباما نے پاکستان کیلئے ’’کولیشن سپورٹ فنڈ‘‘ میں ایک سال کی توسیع کے بل پردستخط کردیئے

ویب ڈیسک  اتوار 21 دسمبر 2014
بل میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے  فوٹو: اے ایف پی/فائل

بل میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے فوٹو: اے ایف پی/فائل

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر براک اوباما نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لئے مختص کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک برس کی توسیع کے بل پر دستخط کردیئے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے ایک بل پر دستخط کئے ہیں جس سے پاکستان کے لئے کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے اور اس کے تحت  پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم ملے گی۔ بل میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے افغانستان میں امریکا کے جنگی آپریشن کو دو ہفتوں میں ختم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔