کراچی میں پولیس کا کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک  پير 22 دسمبر 2014
گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد بھی کیا گیا، انچارج سی آئی ڈی پولیس کراچیفوٹو: فائل

گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد بھی کیا گیا، انچارج سی آئی ڈی پولیس کراچیفوٹو: فائل

کراچی: سی آئی ڈی پولیس نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

سی آئی ڈی کراچی پولیس کے انچارج مظہرمشوانی کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 2 ٹی ٹی پستول اور ایک دستی بم برآمد کیا گیا جب کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے اور ملزمان ایس ایچ ماڑی پورشفیق تنولی سمیت قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں ایک مرتبہ پھر آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔