کراچی میں الآصف اسکوائر کے قریب مقابلے میں 13 دہشت گرد ہلاک،ایس ایس پی ملیر

ویب ڈیسک  پير 22 دسمبر 2014
کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار بھی کیا گیا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار  فوٹو: ایکسپریس نیوز

کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار بھی کیا گیا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب پولیس مقابلے میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ  ایک کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر الآصف اسکوائر کے قریب ایک مکان پر چھاپا مارا تو پولیس وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس کا اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا اور مقابلے میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں سے 6 کا تعلق القاعدہ اور 7 کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان سمیت  جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔