- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
آٹو پالیسی ای سی سی کو جلد پیش کردی جائیگی، وفاقی وزیر تجارت
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے ویژن کے مطابق تجارتی پالیسی میں اصلاحات کے ذریعے شفافیت، استحکام اور کشادگی لائیں گے۔
ملکی آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لیے آٹو پالیسی جلد ہی ای سی سی کو منظوری کے لیے پیش کردی جائے گی جس میں وزارت تجارت کی سفارشات شامل ہیں، آٹو پالیسی ملک میں نئی سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ کے فروغ اور صارفین کے لیے سستی گاڑیوں کو یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان میں موجود جاپانی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا، پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر، وزارت صنعت و پیداوار، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ، ایف بی آر اور وزارت تجارت کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جاپان سے محض تجارت کا خواہاں نہیں بلکہ جاپان سے جدید ٹیکنالوجی کے ٹرانسفر میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ اس موقع پر جاپانی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آٹو پالیسی اور ٹیکس سے متعلق اپنی سفارشات پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں شفافیت لائیں گے، ملکی ٹیکس نظام کو سہل بنایا جائے گا تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت میسر ہو۔ اجلاس میں ٹیکس اور آٹو پالیسی سے متعلق 2 ورکنگ گروپ بنائے گئے جو تمام تفصیلات کے جائز ے کے بعد پالیسی میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔