بھارت کا ویزہ ملنے پر بالی ووڈ کے راستے کھل گئے، میرا

شوبز رپورٹر  منگل 23 دسمبر 2014
دہلی فلم فیسٹیول میں بہت سی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائینگی لیکن امید ہے کہ میری فلم ’’ہوٹل‘‘ کواچھا رسپانس ملے گا، میرا۔  فوٹو: فائل

دہلی فلم فیسٹیول میں بہت سی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائینگی لیکن امید ہے کہ میری فلم ’’ہوٹل‘‘ کواچھا رسپانس ملے گا، میرا۔ فوٹو: فائل

لاہور: فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ بھارت کا ویزہ ملنے کے بعدایک مرتبہ پھرسے بالی ووڈ کے راستے میرے لیے کھل گئے ہیں۔

مہیش بھٹ سمیت دیگرفلمسازوں اورڈائریکٹروں سے ملاقاتیں طے پاچکی ہیں اورامید ہے کہ دہلی میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں میری فلم کو اچھا رسپانس ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار میرا نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسپتال اوردیگرپروجیکٹس کی وجہ سے بالی وڈ سے ہونے والی پیشکشوں کو قبول نہیں کرپائی تھی لیکن اس مرتبہ میں دہلی فلم فیسٹیول کے دوران مہیش بھٹ سمیت دیگراہم شخصیا ت سے ملاقات کرونگی۔ اس دوران جوبھی اچھا پروجیکٹ مجھے آفرکیاجائے گا تومیں اس کو ضرورسائن کرونگی۔

سب لوگ جانتے ہیں کہ میں نے چند برس قبل بالی وڈ کی جن فلموںمیں کام کیا وہ ہرلحاظ سے معیاری تھیں اور ان فلموں کے بعد مجھے بالی وڈ سے مزید فلموں کی آفرز شروع ہوگئی تھیں لیکن پاکستان میں کام اوراسپتال کا پروجیکٹ جومیرا اورمیری والدہ کا دیرینہ خواب ہے پرتوجہ دینے کے لیے سب کچھ چھوڑ کرواپس آگئی ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے بتایا کہ دہلی فلم فیسٹیول میں بہت سی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائینگی لیکن مجھے امید ہے کہ میری فلم ’’ہوٹل‘‘ کواچھا رسپانس ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔